ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:شرالی گرام پنچایت کو گاندھی گرام ایوارڈ:تعلقہ کی تین گرام پنچایت میدانی رفع حاجت سے پاک

بھٹکل:شرالی گرام پنچایت کو گاندھی گرام ایوارڈ:تعلقہ کی تین گرام پنچایت میدانی رفع حاجت سے پاک

Thu, 28 Sep 2017 18:55:07    S.O. News Service

بھٹکل:28/ستمبر (ایس اؤنیوز)سال 2017-2016میں ہمہ جہت کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شرالی گرام پنچایت کو ’’گاندھی گرام ‘‘ ایوارڈ اور سال 2012کے بیس لائن سروے کے مطابق تعلقہ کے ہاڈولی ، ماروکیری ، یلووڑی کوؤور گرام پنچایتوں کو ’’میدانی رفع حاجت سے پاک ‘‘ گرام پنچایت کے طورپر منتخب کیاگیا ہے۔

اس بات کی جانکاری محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کے کمشنر ایم کے کیمپے گوڈا نے سرکلر کے ذریعے دی ہے۔ گاندھی گرام ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے شرالی گرام پنچایت کی طرف سے صدر وینکٹیش نائک، پنچایت آفیسر اُدئیے بورکر، میدانی رفع حاجت سے پاک گرام پنچایت ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے ہاڈولی پنچایت کے صدر شری دھر شیٹھ، آفیسر کریپا نائک، ماروکیری کے صدر نارائن ہیبار، آفیسر مہیش ایس نائک، یلووڑی کووؤر کی صدر سوشیلا نائک، آفیسر ناگراج امبیگا 2اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر بنگلورو کے پیالس میدان میں منعقد ہونےوالے پروگرام میں وزیرا علیٰ ، مرکزی وزراء ،دیہی ترقی اور پنچایت راج وزیر کی موجودگی میں انہیں ایوارڈ سے نوازتے ہوئے تہنیت کئے جانے کی بات سرکلر میں کہی گئی ہے۔


Share: